پختونخوامیں139مقدمات پرسڑکیں بند،17گاڑیاں جلائی گئیں

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق دوروز کی ابتدائی رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے رپورٹ میں صوبہ بھر میں توڑ پھوڑ ، احتجاج اور سرکاری ونجی املاک کو نذر آتش کرنے کے الزامات پر مجموعی طور پر 659 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا گیاہے منگل اور بدھ کے روز پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران 13سرکاری عمارتوں اور2 نجی املاک کو نذر آتش کیا گیاہے جبکہ صوبے کے مختلف علاقوں میں مشتعل مظاہرین نے 12 سرکاری گاڑیوں اور5نجی گاڑیوں اور ایمبولینس وغیرہ کو بھی آگ لگا دی ہے
منگل اوربدھ کو عمران خان کی گرفتاری کیخلاف تحریک انصاف کے کارکنوں نے صوبہ کے مختلف مقامات پر139 مقامات پرسڑکوں کو بند کیا تھا جبکہ فائرنگ ، شیلنگ اور دونوں اطراف سے ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران 9 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں رپورٹ کے مطابق اس احتجاج میں اب تک دو سو سے زائد افراد زخمی ہو ئے ہیں اس کے علاوہ پشاورمیں احتجاجی مظاہرین کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر اور ریڈیوو پاکستان کے دفتر پر بھی حملہ کرکے آگ زنی کی ہے جبکہ بعض مقامات پر بی آر ٹی کی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایاگیاہے ۔

مزید دیکھیں :   بچی قتل کیس، ملزمہ نے کمسن نند کو مدرسہ سے لا کر قتل کیا