پشاورمیں400سے زائددکانوں میں لوٹ ماراورتوڑپھوڑہوئی

ویب ڈیسک: پشاور میں ریڈیو سٹیشن اور دیگر املاک کو نقصان پہنچانے کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں میں چار سوسے زائد دکانوں کو نقصان پہنچانے اور پھلوں اور خشک میوہ جات کی دکانیں لوٹنے کا دعویٰ کیاجارہاہے تاجروں کے مطابق جی ٹی روڈ ، ہشت نگری ، فردوس ، اشرف روڈ اور دیگر مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے دکانوں کے شیشے توڑے گئے ہیں
جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول کے قریب پھلوں کی دکانوں کو مبینہ طور پر لوٹا گیاہے مولوی جی ہسپتال کے قریب پھلوں کی ریڑھیوں اور اشرف روڈ پر بھی پھلوں وغیرہ کی دکانوں کو لوٹاگیاہے اس کے علاوہ سکندرپورہ مارکیٹ میں خوراک کی 2 دکانوں کو بھی کارکنوں کی جانب سے لوٹاگیاہے تاجروں کے مطابق بحالی کا عمل مکمل قیام امن کے بعد شروع کردیا جائے گا ابتدائی تخمینہ کے مطابق اس لوٹ مار میں کروڑوں روپے کاسامان لوگوں نے چوری کیا ہے جبکہ پجگی روڈ پر پالتو پرندوں اور بکرا کو منڈی کو بھی نذر آتش کردیا گیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا