بی آر ٹی دوسرے روز بند، سہ پہر کے بعد سروس شروع کردی گئی

ویب ڈیسک:پشاور میں پبلک سروس ٹرانسپورٹ کے ساتھ بی آر ٹی سروس دوسرے روز بھی بند رہی جبکہ شہر میں احتجاجی مظاہروں اور ہنگامہ آرائیوں کا سلسلہ جزوی طور پر کم ہونے کے بعد سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہو گئی ، پشاور میں بی آر ٹی بھی 5بجے کے بعدجزو ی طو پر شروع کردی گئی شہر کے مختلف مقامات پر سیکورٹی اہلکاروں کی بھاری تعداد تعینات رہی جی ٹی روڈ ، صدر روڈ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیاگیا تاہم بی آر ٹی سروس بھی دوسرے روز بند رہی جسے بعد ازاں سہ پہر کو کھول دیا گیا
بی آر ٹی کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں اور انہیں مختلف سٹیشنوں پر سیکورٹی خدمات سرانجام دینے کی ہدایات کی گئی ہے۔ جی ٹی روڈ ، چارسدہ روڈ سمیت مختلف شاہراہیں کھلی رہیں ، ٹریفک رواں دواں رہا ، تاہم مسافروں اور شہریوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر تھی۔

مزید پڑھیں:  ملکی معاشی استحکام کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا، شہباز شریف