دنیائے کرکٹ میں پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، جنید خان

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان کہتے ہیں کہ بھارتی کرکٹرز خلائی مخلوق نہیں ہیں کہ ان کا پاکستان آنا ممکن نہیں ہوگا۔ ایک انٹرویو میں فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو پاکستان آتے ہوئے کوئی خدشات محسوس نہیں ہوتے، کیا بھارتی کرکٹرز کسی اور دنیا کے باسی ہیں کہ ان کے لیے الگ ہی نوعیت کی سیکیورٹی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کو بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار جیسے معاملات کو دیکھنا چاہیے، گرین شرٹس نے چند روز قبل ہی عالمی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی، اب بھی ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ عالمی کرکٹ میں پاکستان کو کسی پلیٹ فارم پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ہمارا دو ٹوک اور واضح موقف ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی تو ہم بھی جائیں گے۔ قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ون ڈے میں اوپنر امام الحق کی جانب سے غیر ضروری ٹوئٹ پر انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ امام الحق نے پریس کانفرنس میں بھی اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا، کہ حارث کو کھلانا چاہپیے یا نہیں، اسی طرح افتخار سے متعلق بیان دے رہے تھے، جیسے وہ کپتان یا نائب کپتان ہوں؟ وہ کیسے رائے دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ