پاکستان کیلئے پہلے میچ میں سنچری کرنے پر بہت خوش ہوں، حسیب اللہ

پاکستان شاہینز کے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ نے کہا ہے کہ اپنے پہلے میچ میں پاکستان کے لئے سنچری کر کے بہت خوش ہوں۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے حسیب اللہ کا کہنا تھا کہ ڈیبیو میچ میں سنچری کرنا ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے، میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میرا یہ خواب پورا ہوا۔ میں جو محنت کرتا آیا ہوں یہ اسی کا صلہ ہے۔ کپتان نے بہت حوصلہ دیا کہ آپ اپنا نیچرل کھیل کھیلیں۔ وکٹ کیپنگ کے بعد لمبی بیٹنگ کیلیے تیار رہتا ہوں۔ کوشش کرتا ہوں کہ ٹیم کو جس وقت جس کارکردگی کی ضرورت ہو وہ پیش کر سکوں، مستقبل میں بھی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھوں گا۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف