افغانستان کی آئی سی سی رینکنگ میں دو درجہ ترقی

افغانستان کی ٹیم نے آئی سی سی رینکنگ میں دو درجہ ترقی جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایک ایک درجہ تنزلی کا شکار ہوئی ہیں۔ افغانستان کی ٹیم اس سے پہلے رینکنگ میں دسویں نمبر پر تھی تاہم آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی نئی رینکنگ میں افغانستان کی ٹیم 88 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئی ہے۔ دوسری جانب سری لنکا کی ٹیم آٹھویں سے نویں اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نویں سے دسویں پوزیشن پر آ گئی ہے۔ سری لنکا 80 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر نویں اور ویسٹ انڈیز 72 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا