انڈر19، تیسرا ون ڈے بنگلہ دیش نے 4 وکٹوں سے جیت لیا

بنگلہ دیش انڈر 19 نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان انڈر 19 کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پانچ میچوں کی اس سیریز میں پاکستان انڈر 19کو 2-1 کی سبقت حاصل ہے ۔ چٹوگرام میں گرین شرٹس نے پہلا میچ 9 وکٹوں سے اور دوسرا میچ 78 رنز سے جیتا تھا۔تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش انڈر 19نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان انڈر 19کو بیٹنگ دی۔ مہمان ٹیم 41اعشاریہ 4 اوورز میں154 رنز بناکر آٹ ہوگئی۔تیسرے میچ میں پاکستان انڈر19 کی اوپننگ اور مڈل آرڈر بلے بازی نہ چل سکی۔ گزشتہ میچ کے سنچری میکر آزان اویس صرف 2رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شاہ زیب خان صرف3 رنز بناسکے۔یہ دونوں وکٹیں5 کے مجموعی اسکور پر گرگئیں جس کے بعد شامل حسین اورطیب عارف نے31 رنز کی شراکت قائم کی۔ دونوں بیٹسمین سترہ سترہ رنز بناکر آٹ ہوئے۔کپتان سعد بیگ نے 42 گیندوں پر چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 35رنز اسکور کیے ۔ عرفات منہاس نے 28 اور علی اسفند نے آؤٹ ہوئے بغیر27 رنز بنائے۔ میزبان ٹیم کی طرف سے روحانت بورشن نے 22 اور اقبال حسن ایمون نے 30رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ وکٹ کیپر عادل بن صدیق نے پانچ کیچ لیے۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر19 نے 26 اوورز میں مطلوبہ اسکور چھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹسمین عادل بن صدیق آٹھ چوکوں کی مدد سے 36رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔شہاب جیمز نے 27رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان انڈر کی طرف سے ایمل خان نے 36رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  قومی ویمن کرکٹر و سابق کپتان بسمہ معروف کا ریٹائرمنٹ کا اعلان