ٹیسٹ سیریز، پاکستان کا دورہ آسٹریلیا رواں سال کے آخر میں ہوگا

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے شیڈول کو حتمی شکل دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو رواں برس کے آخر میں آسٹریلیا کا رخ کرنا ہے جہاں پر وہ 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی،آسٹریلوی بورڈ نے شیڈول کو حتمی شکل دینے کا آغاز کر دیا، آغاز پرتھ سے ہوگا، گذشتہ سیزن میں اس وینیو پر آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا میچ انتہائی مختصر ثابت ہوا تھا۔ اس بار بھی کرکٹ آسٹریلیا کا پرتھ میں دوبارہ ٹور پر آنے والی کیریبیئن ٹیم کی میزبانی کا ارادہ تھا ،مگر میزبان کرکٹ باڈی کے اصرار پر اسے پاکستان ٹیم کا میچ دے دیا گیا، اس ٹیسٹ کے بعد گرین شرٹس میلبورن میں باکسنگ ڈے اور سڈنی میں نیو ایئر ٹیسٹ میں کینگروز کا مقابلہ کریں گے، کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے آنے والے سمرسیزن کے شیڈول کا اعلان جلد متوقع ہے۔ دوسری جانب حکام نے ساؤتھ آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کا مطالبہ بھی مانتے ہوئے اس کے ساتھ 3 سال کا معاہدہ کرلیا ،جس کے تحت ایڈیلیڈ آئندہ برس دسمبر میں بھارت اور اس کے اگلے برس انگلینڈ کی میزبانی کرے گا، یہ بھی پنک گیند کے ساتھ ڈے نائٹ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم ورلڈ کپ کے بعد دسمبر میں بھارت میں 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلے گی۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان