مشکل وقت میں شوہر نے بہت ساتھ دیا، اداکارہ غنا علی

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں شوہر نے بہت ساتھ دیا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ غنی علی نے اپنے اپنے کیریئر اور شادی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازعات پر کھل کر بات کی۔ ”میں شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہونے والی تنقید کے لئے ذہنی طور پر تیار تھی کہ لوگ کہیں گے کہ میں نے ایک ہنستا بستہ گھر توڑا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، میرے شوہر کی سابقہ اہلیہ سب کچھ جانتی تھی وہ اور میرے شوہر ایک ساتھ خوش نہیں تھے اس لئے ان دونوں نے طلاق لی اور اس کے بعد ہم نے شادی کی اور اس بارے میں وہ خاتون سب کچھ پہلے سے جانتی تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ”ہماری شادی کے اعلان کے بعد مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا، مجھ پر گھر توڑنے کا الزام کیوں لگایا۔” انہوں نے اپنے شوہر کے الفاظ دہراتے ہوئے کہا کہ ”میرے شوہر مجھے کہتے ہیں کہ ایسا ردعمل وہاں آئے جہاں میاں بیوی ایک دوسرے سے خوش ہوں تو سمجھ بھی آتا ہے لیکن جب آپ یہ جانتے ہیں کہ دونوں ایک دوسرے سے خوش نہیں ہیں ، ایک ساتھ نہیں رہنا چاہتے اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایسا کچھ ہوسکتا ہے تو ایسا ردعمل بے وجہ ہے۔”

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل