پنجاب خیبر پختونخواکو3000میٹرک ٹن گندم یومیہ دے گا

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں آٹے کی قلت کو قابو کرنے کیلئے پنجاب نے خیبر پختونخوا کو 3ہزار میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کی حامی بھر لی ہے تین ہزار میٹرک ٹن یومیہ گندم صوبائی حکومت مئی کے مہینے کے دوران ہی فلور ملز کو فروخت کرے گی ۔اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی شیراز اکرم باچا سیکرٹری خوراک عابد وزیر اور ڈائریکٹر خوراک یاسر حسن نے شرکت کی ۔
اجلاس میں سیکرٹری خوراک نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹا کی موجودہ قلت کے حوالے سے معاون خصوصی کو بریفنگ دی اور بتایا کہ مارکیٹ میں گندم اور آٹے کی کمی کے باعث اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سیکرٹری خوراک نے سیکرٹری خوراک پنجاب کے ساتھ اپنی ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا اس موقع پر بتایا گیا کہ پنجاب نے خیبرپختونخوا کے لیے پنجاب سے 3ہزار میٹرک ٹن آٹا کا اجازت نامہ جاری کرنے پر اتفاق کیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مئی میں پنجاب سے خریداری کے عمل کی تکمیل تک صوبائی حکومت فلور ملز کو اسی قیمت پر 3ہزار میٹرک ٹن گندم کا کوٹہ جاری کرے گی جس قیمت میں اسے پنجاب سے درآمد کیا جائے گا
خیبر پختونخوا کی فلور ملز کو گندم کے کوٹہ کی فراہمی کی تشہیر بھی کی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں گندم کی قلت کی افواہیں دم توڑ جائیں اور عوام کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے ۔پنجاب سے تین ہزا ر میٹرک ٹن فراہمی سے لوکل مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں استحکام آئیگا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وزیر دفاع پاکستان پہنچ گئے،آرمی چیف سے ملاقات ہوگی