گیس کی فراہمی دوسرے ہفتے بھی معطل، شہری عاجز آگئے

ویب ڈیسک: پشاور کے متعدد علاقوں میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ تھمنے کا نام نہیں لے رہی جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فوری فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر کے ریلیف فراہم کیا جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی تحریک شروع کرنے پر مجبور ہونگے شہر کے علاقوں سول کوارٹرز ، افغان کالونی، ہشتنگری، بازار کلاں اور دیگر علاقوں کے مکینوں کے مطابق پچھلے 14 دنوں سے ایک لمحہ کیلئے بھی علاقہ میں سوئی گیس نہیں آئی جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ باہر سے تیار کھانے پینے کی اشیاء لانے پر مجبور ہے جبکہ مہنگے داموں ایل پی جی گیس اور لکڑیاں خرید رہے ہیں اہلیان علاقہ کے مطابق سی این جی سٹیشنز کے باعث علاقہ میں سوئی گیس بحران کا سامنا ہے جس سے علاقہ میں سوئی گیس مکمل غائب ہے جبکہ سوئی گیس محکمہ کے ذمہ داران بھی چھپ سادھے ہوئے ہیں اور متعدد بار رابطہ کرنے کے باوجود رابطہ بھی ممکن نہیں ہو رہا جو قابل مذمت اور افسوس ناک ہے اہلیان علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ فوری علاقہ میں سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائے بصورت دیگر غیر معینہ مدت کیلئے احتجاجی دھرنا پر مجبور ہونگے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل بھی اہلیان علاقہ نے کوہاٹ روڈ پر احتجاج کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  کوئٹہ، شیخ الحدیث مولوی محمد عمر جان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق