مہنگائی کی شرح 48.02فیصدکی ریکارڈسطح پرپہنچ گئی

ویب ڈیسک:ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 48.02 فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، چینی، گائے اور مرغی کے گوشت، انڈوں، دالوں، دودھ اور دہی سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی23 اشیاء مہنگی ہوئیں جبکہ 7 کی قیمتوں میں کمی آئی اور 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 6.32 فیصد، گڑ3.41 فیصد، آٹا فیصد، چائے 2.66 فیصد،آلو2.14 فیصد،خشک دودھ 1.91 فیصد،انڈے 1.83 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول1.42 فیصد، دال مسور1.19 فیصد، بیف1.18 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمتوں میں1.04 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران صدور ملاقات، غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار