پشاور-میں-روٹی-مہنگی

پشاور میں روٹی مہنگی، 120گرام روٹی 30روپے کی ہوگئی

ویب ڈیسک: پشاور میں مسلسل آٹے کی قیمت میں اضافہ کے باعث نانبائیوں نے روٹی کی قیمت 30روپے کردی جبکہ اب تک انہیں قیمتیں بڑھانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اجازت بھی نہیں دی ہے پشاور کی مارکیٹ میں 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اڑھائی ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ گیس کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئی ہیں
پشاور میں 130گرام روٹی کی سرکار ی قیمت 15روپے ہے تاہم پشاور میں روٹی 20روپے میں دستیاب ہے نانبائیوں نے آٹے کی قیمت میں اضافہ کے باعث اب روٹی کی قیمت بھی بڑھا دی ہے اور پشاور میں 120گرام روٹی اب 30روپے میں دستیاب ہے نانبائیوں کے مطابق جب 120گرام روٹی کی قیمت 15روپے مقرر کی گئی تھی
اس وقت 80کلو آٹے کی بوری کی قیمت 8ہزار 600روپے تھی آج یہ قیمت بڑھتے بڑھتے 15ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جو اس وقت سے دگنی ہے اب جب آٹے کی قیمت دگنی ہوگئی ہے اسی لئے روٹی کی قیمت بھی دگنی کردی گئی ہے ۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ساتھ نانبائیوں کے روٹی کا وزن بڑھانے کے مزاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد نانبائیوں نے خودساختہ روٹی کی قیمت بڑھا دی ہے۔

مزید پڑھیں:  بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت نہ ہو سکی