پشاورمیں100کارکن گرفتار،کوئی اہم رہنماگرفتارنہیںہوا

ویب ڈیسک: پشاور میں پر تشدد مظاہروں اور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات پر اب تک 100کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا ہے تاہم کسی بڑے اور اہم سیاسی رہنما کیا گرفتاری تاحال سامنے نہیں آسکی ۔ مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزراء اور سابق ایم پی ایز نامزد کئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتار ی کے بعد پی ٹی آئی کے بعض کارکنوں نے مشتعل ہوکر توڑ پھوڑ کی ، اس دوران سرکا ری و نجی عمارتوں، گاڑیوں اور ایمبولنس سمیت دیگر املاک کو نقصان پہنچایا۔ مقدمات کے اندراج کے بعد پولیس کی جانب سے ان کی گرفتار ی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
ملزموں کی شناخت کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج ، سوشل میڈیا اور عوام سے مدد بھی لی جارہی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک 96ملزموں کو گرفتار کیا جاچکاہے جن میں ابوذر ساکن چارسدہ، ارشد ولد مکرم سکنہ شادی خیل، دائود خان ولد پرویز خان ساکن مردان، محمد شاہ سعود ولد محمد گل ساکن بخشو پل، زبیر ولد جاوید ساکن حسن گھڑی، واصف ولد سلیم ساکن شاہ ڈھنڈ، انعام اللہ ولد محمد اکبر ساکن تہکال، ابرار ولد شاہ جہان ساکن حال رنگ روڈ، احیام خان ولد زر ولی سکنہ اچینی، روئیداد ولد گل بہار سکنہ تہکال، محمد حبیب ولد مراد خان سکنہ تہکال بالا، ریحان خان ولد رحمان اللہ سکنہ تہکال بالا، فقیر اللہ سکنہ لنڈی کوتل، فیاض ولد سلیم خان سکنہ نوتھیہ، اسامہ ولد رفیق سکنہ رینگ روڈ، حبیب اللہ، عادل سکنہ جمرود، سدیس ولد زاہد سکنہ تہکال، شہاب ولد امان اللہ سکنہ تہکال، ذیشان ولد حفیظ اللہ سکنہ تہکال، عمر احتشام ولد حاجی آفتاب سکنہ تہکال، کامل ولد اقبال حسین سکنہ تہکال، سہیل احمد ولد ناصر سکنہ بورڈ، عثمان ولد فتح محمد، مصباح اللہ سکنہ باجوڑ ، سہیل احمد ولد منگل حسین سکنہ دیر کالونی، عدیل احمد ولد حاجی ریاض سکنہ رنگ روڈ، سلمان ولد غلام نبی سکنہ چار پریزہ، وقار احمد ولد میر رحمان سکنہ کوہاٹی ، عصمت اللہ ، شاکر اللہ سکنہ بنوں ، رفیق، ذبیح اللہ ولد رسول خان سکنہ بشیر آباد سمیت 96افراد شامل ہیں جن میں بعض کا تعلق صوبے کے مختلف اضلاع سے ہے۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں پولیس کی جا نب سے اب تک کسی بڑے سیا سی رہنما کی گرفتاری نہیں ہوسکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان