پشاورمیں طوفان،درخت اکھڑگئے،سائن بورڈز نیچے آگرے

ویب ڈیسک: پشاور اور اس کے نواحی علاقوں میں طوفانی ہوائوں اور ہوائی بگولوںکے نتیجے میں مختلف علاقوںمیں درختوںاورپودوں کا نقصان ہوا ہے جبکہ سائن بورڈز اور بجلی کی تاریں بھی متاثر ہوئی ہیں تیزہوا کے نتیجے میں شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی جس کو بعد ازاں بحال کر دیا گیا محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کے روز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم چترال، دیر، کرم اور کوہستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
ہفتہ کے روز ساڑھے تین بجے کے بعد پشاور اور گرد ونواح میں طوفانی ہوائوں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دکانوں کے سائن بورڈز اور شٹرز کا جزوی نقصان ہوا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تاروں اور بجلی تنصیبات کا بھی معمولی نقصان ہوا ہے جس کے بعد شہری اور دیہاتی علاقوں میں مختلف فیڈرزسے بجلی کی سپلائی بند کردی گئی اور مرمت کا کام شروع کردیاگیا
ہوائی بگولوں اور طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں سڑکوں کے کنارے درختوں کی شاخیں بھی زمین پر آن گریں اور مضافاتی علاقوں میں بھی درخت اور پودے طوفان سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ سبزیوں اور پھلوں کے باغات کابھی معمولی نقصان ہوا ہے رسکیو ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق تیز ہوائوں کے نتیجے میں درخت اورپودوں کے نقصان کی اطلاعات ہیں جبکہ کسی قسم کا بڑا مالی اور جانی نقصان نہیں ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روزبالاکوٹ، مالاکنڈ، کرم، کوہستان، وزیر ستان، مانسہرہ، ایپٹ آباد اور خیبر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی بعض مقامات پر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چودھری پرویزالہیٰ کی طبیعت ناساز، اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل