آٹا بحران ختم ‘ 3ہزار میٹرک ٹن یومیہ آٹا کوٹہ تقسیم

ویب ڈیسک: صوبائی مشیر خوراک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کی فلور ملز کو گندم کی فراہمی جاری ہے اور پنجاب سے تین ہزار میٹرک ٹن یومیہ آٹے کی فراہمی بھی جاری ہوچکی ہے جس سے آٹے کی قلت ختم ہو چکی ہے اور بازاروں میں وافر مقدار میں آٹا دستیاب ہے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت یکساں مقرر کی گئی ہے اگر مارکیٹ میں پرائیویٹ آٹا ریٹ کی بات کی جائے تو صوبہ خیبر پختونخوا میں دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ہے
صوبے میں 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2480روپے مقرر ہو چکی ہے ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود گزشتہ دو برسوں سے پاکستان اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے گندم کی درآمد پر انحصار کر رہا ہے لیکن اس سال گندم کی فصل کافی بہتر ہو چکی ہے۔ مشیر خوراک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم پاکستان میں خوراک کا اہم جز ہے اور ہر پاکستانی اوسطاً 124 کلو گرام گندم سالانہ کھا لیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم شہباز شریف آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کرینگے