چیف جسٹس کے استعفے تک دھرنے کااعلان،پی ڈی ایم کارکن آج اسلام آبادپہنچیں گے

ویب ڈیسک:حکمران اتحاد نے سپریم کورٹ کے بعض ججزکے رویے کے خلاف دھرنا دینے کااعلان کرتے ہوئے کارکنوں کوآج اسلام آباد پہنچنے کی کال دیدی ہے تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اپیل کی ہے سپریم کورٹ کے باہردھرنادینے کی بجائے ڈی چوک میں احتجاج ریکارڈکرایاجائے ۔ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے لہٰذا وفاقی حکومت چاہتی ہے پی ڈی ایم ڈی چوک پر احتجاج کرے۔وفاقی وزرا کی اپیل پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم اعلان کرچکے ہیں
فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا، ملک بھرسے قافلے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوچکے۔انہوں نے کہا کہ کارکن پر امن ہیں اور پر امن احتجاج ہوگا، ہمارے کارکن ایک گملہ یا پودا بھی نہیں توڑیں گے تاہم مولانافضل الرحمان نے حتمی فیصلے سے قبل اتحادی جماعتوں کے ساتھ دوبارہ مشاورت پررضامندی ظاہر کی اور رات گئے بھی مذاکرات کادوسر ادور ہوا۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے عدالتی رویے کے خلاف آج سپریم کورٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کیا ہے۔مولانافضل الرحمان سے ملاقات وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران درخواست کی ہے کہ وہ سپریم کورٹ کے خلاف احتجاجی دھرنہ ریڈ زون سے باہر کرلیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ہدایت لے کر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے کہا انتظامیہ نے بتایا کہ اس احتجاج کو کنٹرول کرنا بہت مشکل ہوگا، اس احتجاج سے متعلق دفاعی اداروں کی اطلاعات بہت الارمنگ ہے، عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فتنے کو مائنس کریں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے کل اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں دوبارہ سے اداروں کے اوپر حملہ آور ہو کر فرمایا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیاسی جماعت بنا دینی چاہیے تو اس طرح تو آپ کو بھی کالعدم جماعت بنا دینا چاہیے جو کچھ آپ نے کر دیاہے۔عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کا اعلان کردیا۔اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کاکہنا تھاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین سپریم کورٹ کے باہراحتجاج میں شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ ن نے بھی دھرنے میں شرکت کااعلان کیا ہے ،مرکزی نائب صدرمریم نوازلاہورسے ریلی کے ہمراہ دھرنے میں پہنچیں گی،وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطااللہ تارڑ نے اعلان کیاہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کادھرنا جاری رہے گا۔پیپلزپارٹی نے بھی دھرنے میں شرکت کاباضابطہ اعلان کیا ہے

مزید پڑھیں:  بشام واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، ممتاز زہرا بلوچ