پشاوریوں پر آج سے پانی بھی بند، ٹیوب ویل آپریٹرز کی ہڑتال

ویب ڈیسک:واٹر اینڈسینی ٹیشن کمپنی پشاور کے ملازمین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر صفائی سے ہڑتال کے بعد پشاور شہر کے لئے ٹیوب ویل بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے اور تمام ٹیوب ویل آپریٹرز کو ٹیوب ویلز سے سرکٹ اٹھانے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے نتیجے میں آج پیر کے روز سے غیر معینہ مدت کیلئے ٹیوب ویلز بھی بند ہوجائیں گے ۔
واضح رہے کہ اس وقت ڈبلیو ایس ایس پی کے ملازمین تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج پر ہیں اور صفائی ستھرائی کا سلسلہ گزشتہ ہفتے سے معطل ہے ۔ اس سلسلے میں آج پشاور اکے میئر دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا بھی دیا جا رہا ہے ملازمین کے مطابق گزشتہ ماہ بھی عیدالفطر پر تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں جس پر نچلی سطح کے ملازمین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے لیکن تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا معاملہ تاحال زیر التوا ہے جس پر ڈبلیو ایس ایس پی کے زیر انتظام تمام ٹیوب ویلز آج احتجاج کے طور پر بند کر دئیے جائیں گے اور شہریوں کیلئے پانی کی سپلائی منقطع کردی جائے گی ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن کوڈھونگ قرار دیا، مظاہروں کا اعلان