کوہاٹ میں زمین کے تنازع پر دو قبائل میں تصادم، فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق

درہ آدم خیل میں دو قبائل کے مابین حد براری (علاقے کی تقسیم) کے تنازع پر تصادم کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 16 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ویب ڈیسک: پولیس ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل کے اقوام اخوروال اور کندی سنی خیل قبائل نے حد براری کے تنازع پر جھگڑا ہوا، دونوں قبیلوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا تبادلہ کیا گیا، فائرنگ سے 16 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا ، لاشوں اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:  جیل میں قیدی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ: ایس یچ او جمرود معطل