10 سال قید

جماعت پر پابندی، مجھے 10 سال قید کرنے کا پلان ہے، عمران خان

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کور کمانڈر ہائوس میں توڑ پھوڑ کو تحریک انصاف پر کریک ڈائون میں شدت لانے کا ایک جال قرار دیا ہے۔ عمران خان نے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ مرکزی پنجاب کی ہماری صدر ڈاکٹر یاسمین راشد اور میری ہمشیرہ واضح طور پر مظاہرین کو جناح ہائوس کو نقصان نہ پہنچانے کی تلقین کر رہی ہیں۔اس ویڈیو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے براہ مہربانی آپ لوگ اندر جانے کی کوشش نہ کریں اور باہر آ جائیں۔
عمران خان نے لکھا کہ بلا شک و شبہ یہ ان لوگوں کی جانب سے ایک جال تھا جو اس لیے پھیلایا گیا کہ اس کی آڑ میں تحریک انصاف پر جاری کریک ڈائون میں شدت لا سکیں اور مجھ سمیت ہمارے سینئر قائدین اور کارکنان کو جیلوں میں بھر کر اپنے اس وعدے کو پورا کر سکیں جو انھوں نے لندن پلان کے تحت نواز شریف سے کر رکھا ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی اور واحد وفاقی جماعت پر پابندی کے منصوبے کے ساتھ پی ٹی آئی کے تقریباً 7 ہزار کارکنان، قیادت اور خواتین کو جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے۔ ان کاپلان ہے تحریک انصاف پرپابندی لگائے جائے اورعمران خان کو10سال کیلئے قیدکرلیاجائے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت