مریم نواز کا چیف جسٹس کی "گڈ ٹو سی یو” کی وضاحت پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان پر ردعمل آگیا۔
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے سوال کیا کہ اربوں کے ڈاکے ڈالنے والےکتنے مجرموں کو آپ گڈ ٹو سی یو کہتے ہیں؟ ہر ایک کو رجسٹرار سے فون کراکر مرسیڈیز بھی منگوا کر رخصت کرتے ہیں؟
لیگی رہنما نے سوال کیا کہ ہر ایک کو جیل سے ریسٹ ہاؤس بھی شفٹ کرتے ہیں؟ سب پر اسی طرح ریمانڈ میں ضمانتوں کی برسات کرتے ہیں؟ سب کو کہتے ہیں 10 فیملی ممبرز کو بلائیں،گپیں لگائیں اور سو جائیں؟

مزید پڑھیں:  پشاور، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار، صوبہ بھر میں بارشوں کا امکان