بنگلہ دیش کے دورے پر موجود پاکستان کی انڈر19 ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے اور نوجوان گرین شرٹس نے بنگلہ دیش انڈر19 کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں 80 رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان انڈر19 نے پانچ میچز کی سیریز 4-1 سے اپنے نام کر لی۔ راجشاہی میں کھیلے گئے آخری میچ میں بنگلہ دیش انڈر19 نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنائے۔ حمزہ نواز 72، شاہ زیب خان 67، اذان اویس 41 اور عرفات منہاس 40 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ محفوظ الرحمان رابی نے 4، اکانتو شیخ نے 2 جبکہ جشن عالم اور عارف الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں بنگلہ دیش انڈر19 کی پوری ٹیم 36.3 اوورز میں 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ محمد شہاب جیمز 56، احمر امین 50 اور جشن عالم 15 رنز بنا سکے باقی کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر حاصل نہ کر سکا۔ پاکستان کی جانب سے علی اسفند اور عرفات منہاس نے 3,3 ، سجاد علی نے 2 جبکہ وہاج ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ حمزہ نواز پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments