ٹیم کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، سعد بیگ

پاکستان انڈر19 کے کپتان سعد بیگ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کے دورے کے دوران ہم نے دونوں سیریز جیتی ہیں، ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ میچ کے اختتام کے بعد بات چیت کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی سعد بیگ نے کہا کہ کیمپ سے لے کر اس دورے تک کوچز اور منیجمنٹ نے کھلاڑیوں پر بہت محنت کی۔ ٹیم کا بہت اچھا کامبی نیشن بنا ہوا تھا۔کوشش کرینگے کہ ٹی ٹوئنٹی بھی جیت کر دورے کا اختتام اچھے طریقے سے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ ہر شعبے میں محنت کی جس کا صلہ ہمیں جیت کی صورت میں ملا ہے۔ کوشش ہوگی کہ اسی طرح محنت جاری رکھیں اور پاکستان کا پرچم بلند کرتے رہیں۔