پاکستان انڈر19 بمقابلہ بنگلہ دیش انڈر19واحد ٹی 20 میچ کل راجشاہی میں کھیلا جائے گا

بنگلہ دیش کے دورے پر موجود پاکستان انڈر19 اور بنگلہ دیش انڈر19 کی ٹیمیں کل راج شاہی میں دورے کے اکلوتے ٹی 20 میچ میں مدمقابل ہونگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا جانا تھا۔ پاکستان نے اکلوتا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے اپنے نام کیا جبکہ پانچ ون ڈے میچز کی سیریز بھی 4-1 سے جیت لی۔ کل دورے کا آخری اور اکلوتا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا جس میں جیت کے لئے نوجوان گرین شرٹس کی ٹیم پرعزم ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر