پاکستان شاہینز اور زمبابوے اے پہلے ون ڈے میں کل مدمقابل ہونگے

زمبابوے کے دورے پر موجود پاکستان اے (شاہینز) کی ٹیم زمبابوے اے کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں کل میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں پاکستان شاہینز نے پہلا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیتا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگ اور 41 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی۔ کل ہرارے میں دونوں ٹیمیں 6 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہونگی۔ پاکستان شاہینز کی قیادت عمران بٹ کر رہے ہیں۔

مزید دیکھیں :   آئی سی سی کے نئے ریونیو ماڈل پر ایسوسی ایٹ ممبران کو بھی تحفظات