انٹرنیشنل کرکٹ قوانین میں نئی تبدیلیاں امپائرز کا ”سافٹ سگنل” ختم کرنے کا فیصلہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئنگ کنڈیشنز کے حوالے سے نئی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد امپائر کی جانب سے دیا جانے والا ”سافٹ سگنل” منسوخ کر دیا جائے گا یہ رول رواں سال موسم گرما میں ختم کر دیا جائے گا۔ کیچ کا حوالہ دیتے وقت آن فیلڈ امپائرز کی طرف سے دیا جانے والا سافٹ سگنل تنقید کا بھی نشانہ بنتا رہا۔ فیلڈ امپائر ٹی وی امپائر کے ری پلے سے پہلے اپنا فیصلہ دیتے ہیں جس پر اکثر تنقید کی جاتی ہے تاہم اب امپائر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے صرف ٹی وی امپائر سے مشورہ کریں گے۔ یہ تبدیلی یکم جون کو آئرلینڈ کے خلاف انگلینڈ کے ٹیسٹ میں آئے گی۔ یہ فیصلہ ایک ہفتہ بعد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور اس کے بعد ہونے والی مردوں اور خواتین کی ایشز سیریز کے لیے بھی جاری رہے گا۔ آئی سی سی نے کھلاڑیوں کے لیے ہائی رسک پوزیشنز پر ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا قانون بھی منظور کیا ہے۔ تیز گیند بازی کا سامنا کرتے وقت بلے بازوں کو ہیلمٹ پہننا ہوگا۔ آئی سی سی کی ایک اور تبدیلی کے مطابق جب گیند اسٹمپ سے ٹکرائے گی تو فری ہٹ پر بنائے گئے کوئی بھی رنز اب بائی کے بجائے رنز کے طور پر دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر