کینسر سے صحت یاب کھلاڑی نے سونے کا تمغہ جیت لیا

سپرنٹ اور پیرا کینو ورلڈ کپ کے دوران اسٹیورٹ ووڈ سونے کا تمغہ جیت لیا۔ اسٹیورٹ ووڈ حال ہی میں کینسر کے علاج سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ ووڈ نے یورپی اور عالمی چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ پیرا اولمپکس میں بھی تمغے جیتے ہیں۔ اسٹیورٹ ووڈ نے کینسر کے علاج کے بعد اپنی پہلی بڑی ریس میں سپرنٹ اور پیرا کینو ورلڈ کپ میں طلائی تمغہ جیتا۔ ٹوکیو پیرالمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے ووڈ نے ہنگری میں 200 میٹر VL3 فائنل جیتا ۔ 2021 میں عالمی چیمپئن شپ کے بعد برطانوی کھلاڑی کو اسٹیج 3b ہڈگکن لیمفوما خون کے کینسر کی ایک قسم کی تشخیص ہوئی۔ جس سے لڑتے ہوئے انہوں نے صحتیابی حاصل کی۔ ووڈ کا کہنا تھا کہ ”18 ماہ بعد ریس میں آنا بہت اچھا لگا اور پھر جیت کے ساتھ واپسی اور بھی زیادہ خاص ہے۔ میرے ساتھیوں، دوستوں، خاندان اور ٹیم ممبرز نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔ میں یہ میڈل ان سب کے نام کرتا ہوں۔”

مزید پڑھیں:  سفارشی کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا،شان مسعود