بیڈمنٹن، واپڈا کی خواتین ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں بیڈمنٹن کے خواتین ایونٹس میں میڈل ونرز کا فیصلہ ہو گیا۔ واپڈا نے گولڈ، آرمی نے سلور جبکہ خیبر پختونخوا کی ٹیم نے برونز میڈل جیت لیا۔ بیڈمنٹن خواتین کے فائنل میں واپڈا اور آرمی کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں واپڈا نے آرمی کو 3-0 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ آرمی چاندی کے تمغے کی حقدار ٹھہری۔ قبل ازیں سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے خیبر پختونخوا کو 3-0 سے ہرایا۔ جس میں پہلے سنگل میں آرمی نے سمعیہ نے خیبر پختونخوا کی سپنا کو 2-0، ڈبلز میں آرمی کی منال اور امم نے خیبر پختونخوا کی سپنا اور تنو زمان کو 2-0 سے جبکہ تیسرے سنگل میں آرمی کی الجا نے خیبر پختونخوا کی نور کو 3-0 سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے 3-0 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر