ایک سال میں قرضہ 14 ہزار109 ارب سے بھی بڑھ گیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے ذمے واجب الادا قرض میں 31مارچ 2022 سے لے کر 31مارچ 2023تک ایک سال میں 14 ہزار 109ارب 80کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال مارچ کے اختتام پر ملک کا قرضہ 43 ہزار 12 ارب 70 کروڑ روپے تھا جو موجودہ سال مارچ کے مہینے کے اختتام پر 32.8 فیصد اضافے کے بعد 57 ہزار 122 ارب روپے ہو گیا ہے۔موجودہ سال فروری کے مہینے میں یہ قرض 54 ہزار 400 ارب روپے تھا جس میں ایک مہینے میں 4.9 فیصد کی شرح سے دو ہزار 685 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم