عامر-محمود-کیانی

عامر محمود کیانی کا آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان متوقع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمود کیانی کا آج پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان متوقع ہے۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما عامر محمود آج شام پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ پاکستان تحریک انصاف سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کر سکتے ہیں۔
عامر محمود کیانی سابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں، وہ این اے 61 سے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔
عامر کیانی تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور نارتھ پنجاب کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک 1100 روپے کا اضافہ