9-مئی-حملے

9 مئی حملے کی جڑ عمران نیازی کی تقاریر ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست اور حساس تنصیبات پر حملے کی جڑیں عمران نیازی کی ایک سالہ تقاریر میں پوشیدہ ہیں۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی سیاسی تحریک کو حق اور باطل کے درمیان جنگ قرار دیا، عمران نیازی نے مؤقف کی پذیرائی کیلئے آزادانہ طور پر مذہبی تصویر کشی کی، مسلسل مسلح افواج، آرمی چیف کو بدنام کیا اور حملے کیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہت چالاکی سے حقیقی آزادی کے نعروں کیساتھ گروہ تیار کیا گیا، گروہ تیار کرنے کا مقصد انہیں تشدد پر اکسانا تھا، مشاہدہ 9 مئی کو سامنے آیا، ان کی تقریریں سنیں آپ کو آپ کے جواب مل جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  9 مئی کے مقدمات جلد انجام کو پہنچیں گے ، عطا تارڑ