تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہو سکے

ویب ڈیسک: تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود بھی تاحال عوام کا بوجھ کم نہیں کیا جا سکا ہے ۔ ڈیزل اور پیٹرول کے نرخ میں کمی کرنے کے تیسرے روز بعد بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایہ ، اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ دیگر چیزوں اور سازوسامان کے نرخوں میں کمی لانے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس پر خاموشی اختیار کر لی گئی ہے
جس کی وجہ سے شہریوں کو کسی قسم کا ریلیف نہیں ملاہے اس حوالے سے سخت کارروائی کی بجائے وفاقی حکومت نے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز سے درخواست کی ہے جس پر کوئی عمل نہیں ہوا ہے۔ دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کے بعد بھی ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایہ میں اضافہ کرد یا جاتا ہے اور اشیاء خورونوش کی قیمتیں بھی راتوں رات بڑھادی جاتی ہیں لیکن وفاقی حکومت کے حالیہ فیصلے جس میں پیٹرول 12روپے اور ڈیزل تیس روپے لیٹر سستا کیا گیا ہے لیکن اس کی روشنی میں رسد و رسائل اور کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں کم نہ ہوسکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے، شیر افضل مروت