امریکی ارکان اسمبلی کا اپنے وزیرخارجہ سے پاکستان میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ

امریکی کانگریس کے 60 ارکان نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ویب ڈیسک: خط میں پاکستان میں جمہوری اقدار اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنانے کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ خط میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن پر اظہار تشویش کیا گیا جبکہ آزادی اظہار رائے اور اجتماع کی آزادی پر کسی خلاف ورزی کی تحقیقات کرانے پر زور بھی دیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ کو خط بھیجنے میں پاک پیک تنظیم نے کردار ادا کیا، پاک پیک نے کچھ عرصہ پہلے لابنگ بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحاد کونسل کی پنجاب میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب