پشاور: رنگ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کے قریب ورکشاپ میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق

پشاور میں رنگ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کے قریب ورکشاپ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
ویب ڈیسک: پشاور میں رنگ روڈ پر واقع ریسٹورنٹ کے قریب ورکشاپ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا موٹرسائیکل میں ہوا، دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا بارودی مواد سے ہوا ہے یا موٹر سائیکل کی مرمت کے دوران ہوا یہ تحقیقات کی جارہی ہیں۔

مزید دیکھیں :   نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مالی بحران کا شکار، بی آر ٹی سروس بند کرنے کا فیصلہ