ڈبلیو ایس ایس پی کوصرف 20کروڑ روپے جاری

ویب ڈیسک: سینی ٹیشن کمپنی پشاور کو 60کروڑ روپے جاری کرنے کا وعدہ ایفا نہ ہوسکا صرف ایک ماہ کی گرانٹ کے طور پر 20کروڑ روپے جاری کردئیے گئے۔ جبکہ رواں مہینے کی گرانٹ کیلئے دوبارہ سے فائل بھیجنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے 20کروڑ روپے کا چیک سینی ٹیشن کمپنی کو فراہم کردیا گیا ہے جسے بینک میں جمع کراتے ہوئے کمپنی نے ملازمین کو تنخواہیں جاری کردی ہیں تاہم کمپنی کو اب مئی کے مہینے کی تنخواہوں کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ دیگر انتظامی اخراجات کیلئے درکارکروڑوں کے فنڈز کی بھی کمی کا سامنا ہے
کمپنی ملازمین کو اپریل کے مہینے کی تنخواہیں 18روز کی تاخیر سے جاری کی گئی ہیں دوسری جانب سینی ٹیشن کمپنی میں بھی کئی افسران اب حکومت کو کھٹکنے لگے ہیں تاہم کمپنی ذرائع کے مطابق کسی کو بھی فارغ نہیں کیاجا رہا موجودہ افرادی قوت انتہائی ضروری ہے اس میں کمی کی گنجائش نہیں ہے سینی ٹیشن کمپنی کو صوبائی حکومت نے 60کروڑ روپے جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا جو تین ماہ کیلئے کافی تھی تاہم اب صرف گزشتہ ماہ کی گرانٹ جاری کی گئی ہے مئی کے مہینے کیلئے دوبارہ سے گرانٹ کی فراہمی کیلئے فائل ارسال کی جائیگی ۔واضح رہے کہ ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر 5روزہ ہڑتال کی تھی جس کے بعد حکومت نے 60کروڑ روپے جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی