عمران کے تحفظ کیلئے60امریکی پارلیمنٹرینزنے خط لکھا،فضل الرحمان

ویب ڈیسک:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ریلیف ملنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا اور اگر صورتحال برقرار رہی تو اس کا مطلب ہوگا کہ عدالتیں قوم اور عوام کے ساتھ اعلان جنگ کر رہی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 60 امریکی اراکین پارلیمنٹ نے امریکا کے وزیرخارجہ کو خط لکھا ہے کہ پاکستان میں عمران خان کے خلاف ہونے والے اقدامات پر عمران خان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک جو خط لہرا رہا تھا کہ مجھے امریکا نے اقتدار سے اتارا ہے آج اس کے لابسٹ کام کر رہے ہیں اور جو وہاں کے اراکین پارلیمنٹ کی اتنی بڑی تعداد اس کے حق میں خط لکھ رہی ہے، وہ پاکستان کے معاملات میں براہ راست مداخلت کر رہی ہے، اس سے وضاحت ہو رہی ہے کہ یہ کس کے ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس عمران خان کو امریکی لابی تحفظ دینے کے لیے پگھل رہی ہے، اسی مجرم کو ہماری عدالتیں کیوں تحفظ فراہم کر رہی ہیں، ان کے دہشت گردوں کو ہماری عدالتوں سے کیوں سہولت کاری مہیا کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ