امیر جماعت اسلامی سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملےکا مقدمہ درج

ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ویب ڈیسک: مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، واقعےکی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور کے ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیےگئے ہیں، خودکش حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ روز ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا، امیر جماعت اسلامی معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے جب کہ جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان