سیکیورٹی اہلکار شہید

ہنگو میں گیس پلانٹ پر حملے میں چھ سیکیورٹی اہلکار شہید

ہنگو میں نجی گیس کمپنی پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 4 اہل کار اور دو نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہو گئے۔
ویب ڈیسک: پولیس ذرائع کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کے علاقے منجی خیل میں ایک درجن کے قریب دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں کے ساتھ نجی گیس کمپنی کے پلانٹ پر حملہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار جوانوں کے ساتھ ساتھ نجی کمپنی کے 2 سیکیورٹی اہلکار 2 گھنٹے تک بہادری کے ساتھ دہشتگروں کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ حملے میں ایف سی کے 4 جوانوں سمیت 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 36تک جا پہنچی