ظل شاہ قتل کیس، فرخ حبیب، یاسمین راشد، محمود الرشید کی ضمانتیں خارج

لاہور کی عدالت نے ظل شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں فرخ حبیب، یاسمین راشد اور محمودالرشید کی عبوری ضمانتیں خارج کر دیں۔
ویب ڈیسک: ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظلِ شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا جس کے مطابق سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید کی عبوری ضمانتیں عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دیں۔
علاوہ ازیں عدالت نے فواد چودھری اور راجا شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کر دی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا