پاکستانی کرنسی کی بدترین گراوٹ، ڈالر308کاہوگیا

اویب ڈیسک: ملک میں سیاسی عدم استحکام اور معاشی افراتفری کے باعث پاکستانی روپے کی قدر تاریخ کی بدترین گراوٹ کا شکار ہو گئی ہے جو جنوبی ایشیا کی ایسی کمزور ترین کرنسی بن گئی ہے جو اپنی قدر کے لحاظ سے سری لنکا کی کرنسی سے بھی پیچھے رہ گئی ہے ۔ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں منگل کے روز ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 308 روپے پر بند ہوئی جو گزشتہ روز 305 روپے پر بند ہوئی تھی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے اختتام پر اس کی قیمت 287.15 پر بند ہوئی ۔دوسری طرف ڈیفالٹ کرجانے والے ملک سری لنکن روپے کی قدر بھی پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں زیادہ رہی اور ایک امریکی ڈالر 304سری لنکن روپے میں دستیاب تھا

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا