چیک پوسٹ پر خودکش

شمالی وزیرستان: چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، 3 اہلکار اور ایک شہری شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ کی تحصیل دتہ خیل لیاقت چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے۔
ویب ڈیسک: ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان کے مطابق چیکنگ کے دوران چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور 3 اہلکار شہید ہوگئے، دھماکے میں ایک شہری بھی جان کی بازی ہار گیا۔
ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ شہدا کی لاشوں اور زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے خودکش دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کے اطراف مکمل ناکہ بندی کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ، امریکی پابندیوں کا خطرہ منڈلانے لگا