اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت انٹربینک سے22روپے زیادہ

ویب ڈیسک:پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل چند روز سے جاری اضافے کا رجحان بدھ کے روز بھی برقرار رہا جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور ڈالر کی قیمت اوپن مارکیٹ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 309 روپے روپے پر پہنچ گئی ،منگل کے روز ڈالر کی قیمت 308 روپے پر بند ہوئی تھی۔
کرنسی ڈیلروں کے مطابق اس وقت اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی سپلائی بہت کم ہے کیونکہ ملک کی سیاسی اور معاشی حالت کی وجہ سے ڈالر فروخت کرنے والوں نے ایکسچینج کمپنیوں کو ڈالردینا بند کر دیا ہے جب گرمیوں میں باہر جانے والوں کی جانب سے ڈیمانڈ زیادہ ہے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 287.13 روپے پر بند ہوئی۔اس وقت انٹر بنک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ میں 22 روپے کا فرق ہے۔

مزید پڑھیں:  دبئی، سیلابی صورتحال، پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم