ڈینگی کے26کیس رپورٹ،صوبہ بھر میں سرولنس شروع

ویب ڈیسک:محکمہ صحت نے8اضلاع میں ڈینگی کے مثبت کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبہ بھر سر ولنس کا نظام موثر کرنے اور اس حوالہ سے جاری پلان پر سختی کے ساتھ عمل در آمد کی ہدایت کردی ہے ۔ سیکرٹری ہیلتھ محمود اسلم کے مطابق خیبرپختونخوا کے8 اضلاع میں ڈینگی مچھروں سے متاثرہ مریضوں کی سکریننگ کے دوران 26 مثبت مریض رپورٹ کئے گئے ہیں سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں مردان 10مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ پشاور میں 5 مریضوں، باجوڑ میں 4مریضوں، چترال لوئر میں 2 مریضوں، ڈی آئی خان میں 2مریضوں، لکی مروت ، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں ایک، ایک مثبت کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔
سیکرٹری کے مطابق ڈینگی کے کیس رپورٹ ہونے پر محکمہ صحت کی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر گھروں اور کنٹینرز کا معائنہ کر رہی ہیں۔ رواں سیزن کے دوران18 لاکھ 56 ہزار649 گھروں کا معائنہ کیا گیا ہے جن میں سے 514گھروں میں ڈینگی کا لاروا رپورٹ کیا گیا ہے اس کے علاوہ 60 لاکھ 6ہزار798 واٹر کنٹینرز کے معائنہ کے دوران 837نمونے مثبت پائے گئے ہیں
سیکرٹری کے مطابق گھروں سے باہر صاف پانی کے3لاکھ21ہزار762مقامات کا بھی معائنہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 245 مقامات سے لاروا دریافت کیا گیا ہے ان کے مطابق ڈینگی کے حوالے سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

مزید پڑھیں:  اسرائیلی جارحیت ختم ہونے تک ہماری مزاحمت جاری رہے گی، ابوعبیدہ