محکمہ اوقاف کی دلہ زاک روڈ پرکارروائی’ غیر قانونی عمارت مسمار

ویب ڈیسک: محکمہ اوقاف نے بھاری مشینری کی مدد سے دلہ زاک روڈپر زیر تعمیر عمارت کو زمین بوس کردیا،عمارت کے مالک نے اس اقدام کو عدالت کے حکم کے منافی قرار دیدیا ہے محکمہ اوقاف کے اقدام کے خلاف احساس گروپ کے صدر واحد شاہ، جنرل سیکرٹری نقیب جان اور دیگر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ دلہ زاک روڈ پر محکمہ اوقاف کے پلازے میں متعلقہ حکام کی منظوری کے بعدتعمیراتی کام شروع کیا گیا
جس کی نگرانی محکمہ اوقاف کے افسران کرتے رہے ہیں، کچھ عرصہ بعد محکمہ اوقاف نے تعمیراتی کام روکنے اور 7یوم میں کام سے متعلق وضاحت دینے کا نوٹس جاری کیا، جس کے خلاف ماتحت عدالت سے رجوع کیا گیا، معزز عدالت نے درخواست گزار کو26مئی تک تین دنوں میں تمام تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ اوقاف کو کسی بھی قسم کی کارروائی سے روک دیاتھا
لیکن ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محکمہ اوقاف نے گزشتہ روز دیگر عملہ کے ہمراہ وہاں پہنچے اور عمارت مسمار کرنے لگے، جب انہیں عدالتی حکمنانہ دکھاتے ہوئے گزارش کی گئی کہ آپ کے دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق بھی ابھی دو روز کی مہلت ہمارے پاس موجود ہے، جس کے جواب میں بتایا گیا کہ یہ کارروائی کی جاری ہے اور پوری عمارت کو بھاری مشینری کے ذریعہ مسمار کر دیا۔

مزید پڑھیں:  اقوام متحدہ میں رکنیت :امریکا نے فلسطین کی درخواست ویٹو کردی