یومِ تکریم شہدا

یومِ تکریم شہدا: قوم کا خراج عقیدت، جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب

ملک بھر میں آج یومِ تکریم شہدائے پاکستان منایا جارہا ہے جس میں قوم شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق یوم تکریم شہدا کے حوالے سے جی ایچ کیو میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریب میں مہمان خصوصی چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر حاضری دی ، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد قومی ترانے کی دھن بجائی گئی، تقریب میں مسلح افواج کے حاضرسروس اور ریٹائرڈ افسران نے شرکت کی۔
سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ندیم رضا اور دیگر ریٹائرڈ افسران بھی تقریب میں موجود تھے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، مفتی منیب الرحمان، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، محمد رضوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی یوم تکریم شہدا کی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں موجود شہدا کے اہلخانہ اور سکول کے بچوں نے یادگار شہدا پر پھول رکھے۔
دوسری جانب پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیول ہیڈ کوارٹرز، فارمیشن ہیڈکوارٹراورپولیس کی شہدا یادگاروں پر بھی تقریبات منعقد کی گئیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرنے پر گوگل ملازمین کا احتجاج اور دھرنا