یومِ تکریمِ شہداء پاکستان

کورہیڈ کوارٹر پشاور میں یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے حوالے سے تقریب

کورہیڈ کوارٹر پشاور میں یومِ تکریمِ شہداء پاکستان کے حوالے تقریب کا انعقاد، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے یادگار شہدا پر بھولوں کی چادر چڑھائی۔
ویب دیسک: تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں یوم تکریم شہدا کے حوالے سے منعققد ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں کورہیڈ کوارٹر پشاور میں منعقد ہونے والی تقریب میں کور کمانڈر پشاور لفٹینٹ جنرل حسن اظہر حیات نے شہداء پاکستان کی لازوال قربانیوں کے اعتراف میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
تقریب میں بڑی تعداد میں شہداء کے لواحقین ، عسکری اور سول حکام ، سول سوسائٹی کے نمائندوں، کھلاڑیوں، سکول وکالجز طلباء، علماء اور مشائخ اور مائینورٹیز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
چیف سیکٹرری خیبرپختونخوا اور آئی جی پولیس بھی کورہیڈ کوارٹر پشاور میں ہونے والی تقریب میں موجود تھے۔
کور کمانڈر پشاور نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی اور انکی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید کے خلاف سنگین الزامات پر انکوائری شروع