کشمیریوں کا مقدمہ

ایس سی او اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ احسن انداز میں لڑا، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد غیرقانونی، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ احسن انداز میں لڑا ہوں۔
ویب ڈیسک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے حوالے سے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں سارے رکن ممالک کو افغانستان کی صورتحال پر تشویش تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان کی عبوری حکومت سے ہماری درخواست ہے کہ ہم آپ کی بھلائی چاہتے ہیں، آپ ترقی کرینگے توہم ترقی کرینگے، کابل میں اقتدار کی تبدیلی کے 600 دنوں بعد سرحد کی جانب سے 50 کے قریب حملے ہوئے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان مجید برگیڈ اور بلوچ لبریشن آرمی جیسے مسائل پر افغان حکام کو ہمارے تحفظات دور کرنے ہونگے، ہم اس معاملے میں بہت واضح ہیں کہ اس معاملے پر ایک پیچ پر آیا جائے، وہ لوگ جو ہمارا آئین نہیں مانتے، ہتھیار اٹھاتے ہیں انکے خلاف ہمارا موقف بڑا واضح ہے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جی 20 کانفرنس کا مقبوضہ کشمیرمیں انعقاد غیر قانونی ہے، جی 20 کانفرنس کے انعقاد سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آگیا، بھارت نے یو این کونسل، عالمی قوانین کو نظر انداز کر کے یہ اقدام اٹھایا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کا امکان