فرارکاخدشہ،600سے زائدپی ٹی آئی رہنمائوں پرسفری پابندیاں عائد

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے 600 سے زائد رہنمائوں اور سابق ارکان اسمبلی کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کرلیے گئے۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق 9 مئی کے جلائو گھیرائو کے واقعات میں ملوث ہونے کے تناظر میں عمران خان سمیت 600 سے زائد سابق ارکان اسمبلی اور پی ٹی آئی عہدیداروں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے سے روکنے کے لیے پی ٹی آئی رہنمائوں کے نام ایف آئی اے کی پروانشل نیشنل آئیڈینٹیفکیشن لسٹ( پی این آئی ایل)میں ڈالے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
ان کے علاوہ مرادسعید، ملیکہ بخاری،حماد اظہر، قاسم سوری ، اسد قیصر، یاسمین راشد اور میاں اسلم اقبال کا نام بھی نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 3 روز میں بعض عہدیداروں نے بیرون ممالک جانے کی کوشش بھی کی، بیرون ممالک جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی ارکان اور عہدیداروں کو ہوائی اڈوں پر روکا گیا، ان کو بیرون ممالک سفر سے روکنے کے لیے نام پولیس، سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں نے ارسال کیے تھے۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ: سرکاری و نجی عمارتوں کے باہر تجاوزات ہٹانے کا حکم