خواجہ سرائوں کے پروگرام میں ہوائی فائرنگ،50افرادگرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کے علاقے شاہ پور میںخواجہ سرائوں کے پروگرام میں ہوائی فائرنگ اور تیز میوزک لگانے پر 50سے زائد افراد کو حراست میں لیکر حوالات میں بند کردیا گیا ہے ، شاہ پور پولیس کے مطابق پخہ غلام کے علاقے میں میوزیکل پروگرام جاری تھا جس میں خواجہ سراء بھی بلائے گئے تھے۔ اس دوران بعض افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی جارہی تھی جبکہ میوزک تیز لگایا گیا تھا جس کی وجہ سے مقامی افراد نے انہیں شکایت کی ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گل حمید، ذاکر اللہ، شاہ جہان، علی احمد، سلیمان، کچنے، احتشام، ابرار، عدنان، سمیع اللہ، عبداللہ سمیت 50سے زائد افراد کو حراست میں لیکر ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں بھی پیش کردیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کیلئے جیمز پروسیسنگ اینڈ ایکسپورٹ سنٹر کے قیام کا فیصلہ