تیل قیمتوں میں کمی کے باوجود کرائے کم نہ ہوسکے

ویب ڈیسک:پیٹرول کی قیمت میں 12روپے فی لیٹر اور ڈیز ل کی قیمت میں30 روپے لیٹر کمی کے باوجود بھی بین الاضلاعی اوربین الصوبائی روٹس کے ٹرانسپورٹ میں کرایہ کم نہیں کیا جاسکا ہے نگران حکومت میں پوچھ گچھ نہ ہونے کی وجہ سے آ ر ٹی اے افسران دفاترتک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور ٹرانسپورٹروں کو اپنا کرایہ نامہ لاگو کرنے کی اجازت دیدی ہے
اڈہ مالکان کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے کرایہ میں کمی سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مہنگائی کے باعث وہ کرایہ کم نہیں کر سکتے ہیں جبکہ سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں نے بھی کرایوں میں کمی سے انکار کیا ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز اور سواریوں کے درمیان لڑائی جھگڑے بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک بھر میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان